HELP BALOCHISTAN Cyclone Victims

HELP BALOCHISTAN Cyclone Victims
مکران ‘ دُولاب جتیں بلوچاں کمک کن اِت

Wednesday, June 10, 2009

بلوچ نیشنل فرنٹ عظیم ترقومی اتحاد کے لیے قائم کیاگیاہے

کوئٹہ ( پ ر ) بلوچ نیشنل فرنٹ ( بی این ایف ) کے مرکزی سیکریٹری جنرل ا عصاءظفر نے کہا ہے کہ بلوچ نیشنل فرنٹ عظیم ترقومی اتحاد کے لیے قائم کیاگیاہے تاکہ ذہنی ہم آہنگی اور اشتراک عمل سے آزادی کے دشوار گزار سفر کو آسان بنایاجاسکے ۔جد وجہد آزادی ، بلوچ مسلح حریت پسندوں کی حمایت اور غیر پارلیمانی سیاست کے اُصول پر عمل پیر ا ہوکرہم اپنے عمل ، کردار اور دلائل کے ذریعے دوسری جماعتوں کو قائل کرنا چاہتے ہیں کہ وہ بھی بلوچ قومی بقاءکی خاطر اس پلیٹ فارم پر متحد ہوں تاکہ ہم قابض دشمن کو بھر پور طاقت کے ساتھ اپنیسر زمین سے بے دخل کر سکیں ۔ انہوں نے گزشتہ دنوں اخبارات میں چھپنے والے مختلف مخالفانہ بیانات کے تناظر میں کہا کہ ہم سے عدم اتفاق رکھنے والی جماعتوں کا فیصلہ بلوچ عوام کو کرناہے ہمیں اپنے حامیوں کی تعداد میں اضافہ کر کے انہیں رضاکارانہ بنیادوں پر اشتراک کار کے لیے راضی کرنا چاہئے عدم اتفاق رکھنے والوں سے لڑ جھگڑ کر ہم سماج میں اپنی حیثیت گنواسکتے ہیں جس سے گریز کرنا دانشمندی ہوگی ۔ ہماری دعوت کسی خاص طبقے اور گروہ کے لیے نہیں ہر بلوچ مرد وزن کے لیے ہے کہ وہ اپنی غلامی کا احساس کرتے ہوئے اس کارروان میں شامل ہوں جوکہ شہدا ءکی قربانیوں کی بدولت اپنی منزل کی قریب پہنچ چکاہے ۔ بلوچ سیاست اخبار ی اور کاغذی سیاست میں الجھ کر منزل سے بھٹک سکتی ہے اس لیے جھدکارمخالفانہ بیان بازی کی بجائے آزادی کی فکر کے ابلاغ پر توجہ دیں ۔ ہمارا کسی کی ذات اور گروہ سے کوئی اختلاف نہیں خاندانی حسب ونسب اور گروہ بندیوں میں بلوچ سماج کو بھانٹنے سے دشمن کو فائدہ ہو گا ۔ جو پارلیمان پرست نام نہاد نیشنلسٹ بلوچ تحریک کے سامنے واضح تضادات کے ساتھ رکاوٹ ہیں اُ ن میں اور خیرخواہان جذبات رکھنے والی جماعتوں میں فرق کو اچھی طرح سمجھتے ہوئے اُن کو یکجہتی کا پیغام دیتے ہیں ۔ بی این ایف کی قیادت آ ج بھی شہید غلام محمد بلوچ کی فرنٹ کے بانی آرگنائز ر کی حیثیت سے دیئے جانے والے اولین پالیسی بیان پر قائم ہے کہ ہم تمام قوم دوست جماعتوں اور خاص طور پر بی این پی کے ساتھ آزادی کے لیے طے کردہ واضح پروگرام پر اتفاق کی صورت اتحاد کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ بلوچ نیشنل فرنٹ کی سیاست بلوچ عوام کے امنگوں اور موجودہ سیاسی اور جغرافیہ حالات سے مطابقت رکھتی ہے۔ حالات جن سخت قربانیوں کاتقاضہ کررہے ہیں ۔ اس سے اتحاد کی خواہشمند جماعتوں کو بھی نہیں گھبرانا چاہئے اور چند قدم آگے بڑھ کر دنیا پر ثابت کرنا چاہئے کہ بلوچ قوم کی تمام معتبر قیادت اور مقبول قوم دوست جماعتیں اپنی قومی آزادی کے حصول کے لیے متحد اور منظم ہیں ۔ انہوں نے تحریک کے جھدکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سر گرمیوں میں اپنی توانائیاں خر چ کرنے کی بجائے تعمیر قیادت کے پروگرام کے مطابق قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ ہر گاﺅں اور ہر گدان میں آزادی کے پیغام کولے کر بلوچ عوام کو قومی جنگ آزادی میں قربانی کے تقاضوں کے بارے میں بتائیں ۔

0 comments:

Post a Comment