HELP BALOCHISTAN Cyclone Victims

HELP BALOCHISTAN Cyclone Victims
مکران ‘ دُولاب جتیں بلوچاں کمک کن اِت

Sunday, May 30, 2010

پاکستانی مظالم بیان بازی سے بند نہیں ہوں گے ‘میدان عمل میں نکلناہوگا ‘ عصاظفر

کوئٹہ ( پ ر ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے قائمقام صدر عصاظفر نے کہاہے کہ پاکستان کے مظالم بیان بازی سے بند نہیں ہوں گے بلوچوں کے قتل عام کا تماشا دیکھنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرئے گا ۔کوئٹہ میں بی این پی ( مینگل ) کے مظاہرے پر لوگوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنا واضح ریاستی دہشت گردی ہے ۔شہید نوید اور شہید مطلب کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔جھدکار اپنی تمام تر توانائیاں تحریک کو حالات کے مطابق منظم کرنے میں صر ف کریں ۔قابض فورسز کی بھوکلاہٹ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اب مزید اُن کا بلوچستان میں رہنا مشکل ہے ۔ گوادر کے نواحی علاقے دشت میں ایف سی جارحانہ کارروائیوں کی تیاری کررہی ہے بلوچ گھر وں میں بیٹھ کر اُن کا استقبال کر نے کی بجائے میدان میں نکل کر جواب دیں ۔ بلوچستان کے کٹھ پتلی وزراءکو سانپ سونگھ گیاہے اور پارلیمان پرست الفاظ کی جگالی کررہے ہیں ۔پنجاپی مخبروں کے قتل پرآسمان سر پہ اُٹھانے والے دن دیہاڑے نہتے بلوچ سیاسی کارکنان کے قتل عام کی نیت سے حملہ کرنے والی پنجاپی کے زیرکمان فورسز کی حرکت پر بھی بات کر یں ۔بلوچ اپنے بد خواہوں اور سر کاری دانشوروں کے بہکاوے میں آنے کی بجائے اس حقیقت کو تسلیم کریں کہ اُن کو جنگی حالات کا سامنا ہے اور اُن کے پاس اس جنگ کو لڑنے کے سواءکوئی راستہ نہیں۔اب مصلحت پسندی اور الفاظ کے گورکھ دھندوں سے کام نہیں چلنے والا عمل کے میدان میں اُترنا ہوگا ۔پنجاپی متحرک بلوچ سیاسی جھدکاروں کو چن چن کر قتل کر ہے ہیں یا پھر اپنی ایجنسیوں کے ذریعے اغواءکر کے اذیت خانوں میں بند کررہے ہیں یا اُن کو خفیہ طور پر قتل کر کے لاشیں غائب کی جارہی ہیں ۔اگرہم یہ سب کچھ بے حسی سے دیکھتے رہے تو پچھتا وے کے سواءکچھ ہاتھ نہیں آئے گا ۔دریں اثنا ءبلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی دفتر اطلاعات سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ پنجاپی مقتدرہ پاکستان کے ریاستی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے بلوچ جدوجہد کو دبانے کے لیے پاکستانی فورسز کو غیر انسانی اور غیر اخلاقی اقدام کرنے کی ہدایات دے رہا ہے ۔دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے سر کاری سر پرستی میں نام نہا د تنظیمیں اور سرکاری لشکر تشکیل دی گئی ہیں جو فورسز کی کارروائیوں کو اپنے کھاتے میں ڈال کر دنیا کو یہ دکھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیںکہ بلوچستان میں خانہ جنگی ہورہی ہے ۔نام نہاد تنظیم کی طرف سے پے درپے خضدار میں بی این پی ( مینگل ) کے رہنماﺅں کے گھروں پرہینڈ گرنیڈ کے حملے کرکے بعدازاں اخباراتمیں معروف بلوچ حریت پسند تنظیموں کا نام استعمال کرکے جعلی بیانات کے ذریعے ان کو بلوچ سر مچاروں سے منسوب کرنا ایک گہری سازش کا پتہ دیتا ہے ۔بلوچ قوم دوست حلقوں کو ان حالات میں نہایت محتاط رویہ اپنا نا ہوگا تاکہدشمن بلوچوں میںخانہ جنگی پید اکرنے کی کوشش میں اسی طرح ناکام رہے ۔

Tuesday, May 18, 2010

پاکستان کے شیطانی ایٹم بم کے خلاف بی این ایم کی کال پر 28مئی کو بلوچستان ‘کراچی سمیت دنیا بھر میں بلوچ احتجاج کریں گے ‘عصاظفر

کوئٹہ ( پ ر ) پاکستان کے شیطانی ایٹم بم کے خلاف بی این ایم کی کال پر 28مئی کو بلوچستان 'کراچی سمیت دنیا بھر میں بلوچ احتجاج کریں گے ' اس دن کی مناسبت سے علاقائی حالات کے مطابق جلسے ،احتجاجی مظاہرے ، سمینارز ' ریلیاں اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار بلوچ نیشنل موومنٹ کے قائمقام صدر عصاظفر نے بی این ایم کی طرف سے 28مئی کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے ایٹمی تجربے کے دن کو یو م مذمت کے طور پرمنانے کا اعلان کرتے ہوئے کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ 12سال پہلے 28مئی 1998کو بلو چستان کے علاقے چاغی میں پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے ایٹم بم کے تجربات کے بعد چاغی کے وسیع علاقے میں پراسرار بیماریاں پید اہوچکی ہیں ۔دنیا بھر میں اس طرح کے تجربات کے لیے ویران اور غیر آباد علاقوں کو چنا جاتا ہے جب کہ پاکستان نے بلو چستان کی آبادی والے علاقے میں ایٹمی تجربات کر کے عالمی اور انسانی اُصولوں کو پامال کیا ۔پاکستان نے اپنے شیطانی بم کا بلوچستان میں تجربہ نہیں بلکہ اسے بلوچ قوم کے خلاف استعمال کیا ہے جس کی وجہ سے چاغی کا سر سبز وشاداب علاقہ بنجر اور پر اسرار بیماریوں کی آماجگاہ بن چکی ہے ۔۔دنیا میں بد امنی کا سبب بلوچ سمیت دیگر محکوموں قوموں کو آزادی کے حق سے محروم کرنا ہے اگر بلوچستان کی آزادی برقرار ہوتی تو پاکستان کوبلوچ سر زمین پر ایٹمی تجربات کی ہرگز نہیں دی جاتی ۔ دنیا آج اپنی منافقانہ اور محکوم اقوام کو نظر انداز کرنے کی پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی کا شکار ہے ۔ دہشت گردریاستیں اسلام کے نام پر محکوم اقوام کو استعمال کرتے ہوئے اپنے توسیع پسندانہ عزاہم کی تکمیل چاہتے ہیں ۔دنیا کے پاس تھوڑا وقت باقی ہے اگر انہوں نے محکوم اقوام کے بارے میں رویہ نہیں بدلااور دہشت گردریاستوں کو ڈھیل دیتی رہی تو آنے والی تباہی کو روکنا مشکل ہوگا۔

Saturday, May 8, 2010

مقبول او ر جلیل لانگو کا اغواء بلوچ تحریک کو بزور طاقت دبانے کی کوششوں کا تسلسل ہے 'عصا ظفر

کوئٹہ ( پ ر ) غیر مسلح بلوچوں کو پاکستانی خفیہ ا دارے اغواء کے بعد ہمیں اُن کے مسخ میتوں کا تحفہ دے رہے ہیں ' مقبول او ر جلیل لانگو کا اغواء بلوچ تحریک کو بزور طاقت دبانے کی کوششوں کا تسلسل ہے ۔ان خیالات کا اظہار بلوچ نیشنل موومنٹ کے قائمقام صدر عصا ظفر نے بلوچستان میں پاکستانی خفیہ اداروں کی بڑھتی ہوئی اغواء کے وارداتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچ قابض دشمن کے مظالم کے آگے کبھی شکست تسلیم نہیں کریں گے آزادی کی جدوجہد کی ہر قیمت پرجاری رہے گی ۔پاکستانی دہشت گردی سے دنیامیں سب سے زیادہ بلوچ متاثر ہورہے ہیں عالمی طاقتیں اگر دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہیں تو بلوچوں کو پاکستانی دہشت گردی سے چھٹکارہ دلانے کے لیے اپنا کردار اداکریں ۔بلوچستان میں بدامنی کے ذمہ دار قابض فورسز ہیں جو پنجاپی مفادات کے لیے بلو چ سر زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں ۔بلوچستان کی کٹھ پتلی حکومت کے اخبا ری بیانات سے بلوچستان میں امن قائمہونے والا نہیں بلوچستان میں امن اسی صورت ممکن ہے کہ قابض حکمران بلوچستان کو اس کے حقیقی وارثوں کے ہاتھ میں دینے پر رضامند ہوں ۔

Thursday, May 6, 2010

کامریڈ واحد کے والد کی وفات پر تعزیت

کوئٹہ ( پ ر ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے قائمقام صدر عصا ظفر اور دیگر مرکزی عہدیداران نے پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر کامریڈ واحد کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔