HELP BALOCHISTAN Cyclone Victims

HELP BALOCHISTAN Cyclone Victims
مکران ‘ دُولاب جتیں بلوچاں کمک کن اِت

Sunday, June 13, 2010

چھبیس جون کو عصاظفر گوادر کا دورہ کریں گے ‘ سی سی اجلا س بھی طلب

کوئٹہ ( پ ر )بلوچ نیشنل موومنٹ کے قائمقام صدر عصاظفر نے 26جون کوگوادر کے دورے کا اعلان کیاہے ۔ دورے کامقصد طوفان متاثرین سے اظہار ہمدردی اور بلوچ کمکار کے رضاکاروں کی طرف سے جاری امدادی سر گرمیوں کا جائزہ لینا ہے ۔مرکزی کمیٹی کا اجلاس بھی گوا در میں طلب کیا گیاہے ۔ا س سلسلے میں تمام ممبران کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں اور تمام زون اور دمگ کے ذمہ داران مرکزی کمیٹی کوپیش کرنے کے لیے اپنی کارکردگی رپورٹس مرکزی کمیٹی کے ممبران کے حوالے کریں ۔

Saturday, June 12, 2010

طلباءکو منصوبے کے تحت نشانہ بناکر قتل کیا جارہاہے ‘عصاظفر

کوئٹہ ( پ ر ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے قائمقام صدر عصاءظفر نے کہاہے کہ خضدار میں بلوچ طلباءکو ایک منصوبے کے تحت نشانہ بنا کر قتل کیا جارہاہے ۔خضدار میں پے درپے ہونے والے قتل کے واقعات میں پنجابی مقتدرہ برائے راست ملوث ہے ۔شہداءکی قربانیاں قومی آزادی کی منزل کو قریب تر کردیں گی ۔آزادی کی جدوجہدمیں نظم وضبط کی پاسداری لازمی ہے۔دشمن اشتعال دلا کرپوشیدہ مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے نوجوان تحریک کو سائنسی بنیادوں پر منظم کرنے کی طرف توجہ دیں ۔آزادی بلوچ قوم کامقدر ہے ظلم وجبر مزید راستے کےرکاوٹ نہیں بن سکتے ۔عالمی برادری کی بے حسی کی وجہ سے بلوچستان کے حالات دن بدن بگڑتے جارہے ہیں ۔عالمی برادری کی طرف سے بلوچستان مسئلے پر چشم پوشی افسوسناک ہے ۔بلوچ قوم نے اپنے رہنماﺅں کا چناﺅ کر لیاہے جن کی سر براہی میں قومی تحریک چلائی جارہی ہے بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچوں کے لیے رہنما ءنہیں پنجاب کے لیے ز ر خرید غلام ڈھونڈ رہے ہیں اب انہیں پنجاب سے مذاکرات کرنے کے لیے کوئی بلوچ رہنماءدستیاب نہیں تو اپنی خفت مٹانے کے لیےسورج کو انگلی سے چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

Wednesday, June 9, 2010

شہید غلام محمد کے نظریاتی پیروکار ہر اُس جگہ موجود ہیں جہاں بلوچ قوم رہتی ہے ،عصاظفر

کوئٹہ ( پ ر ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے قائمقام صدر عصاءظفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید غلام محمد کے نظریے کے پیروکار ہر اُس جگہ پھیلے ہوئے ہیں جہاں بلوچ قوم رہتی ہے مند میں آپ کے گھر کے گھیراﺅ سے تحریک آزادی کو روکنا ممکن نہیں ۔مکران کے بعد مشکے میں بھی ایف سی کی جارحانہ کارروائیاں ناکامی سے دوچار ہوں گی ۔سمندر ی طوفان سے متاثرہ لوگوں کے امداد کے لیے بلوچ کمکار کی امدادی سر گرمیاں قابل ستائش ہیں ۔ہم خیال تنظیموں اور سماجی اداروں کی بلوچ کمکار کے ساتھ معاونت سے امدادی سر گرمیوں کا داہرہ کار وسیع کرنے میں مدد ملے گی بلوچ کمکار جذبہ خد مت کے تحت اپنے تما م تر وسائل استعمال کر کے متاثرہ لوگوں کی امداد یقینی بنائیں ۔آج بلوچ قوم کو جن سخت حالات کا سامناہے کہ اُن کا ثابت قدم رہ کر ہی مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔پاکستانی سر کار بلوچوں کو ختم کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے لیکن تحریک کی شدت اور استحکام کے باعث دشمن کو ناکامی کا سامناہے ۔ جھد کار برداشت ، نظم وضبط اور نظریاتی پختگی کے ساتھ میدان میں ڈٹے رہے تو کامیابی یقینی ہے ۔

Friday, June 4, 2010

ڈیرہ بگٹی اور مکران میں پاکستان آرمی کی جارحیت کا مقصد بلوچوں کا قتل عا م ہے ‘عصاظفر

کوئٹہ ( پ ر ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے قائمقام صدر نے کہاہے کہ ڈیرہ بگٹی اور مکران میں پاکستان آرمی کی جارحانہ کارروائیاں کا مقصد بڑی تعداد میں بلوچوں کا قتل عام کرنا ہے ۔پاکستان آرمی کے ان جارحانہ کارروائیوں بلوچ کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ظلم وجبر سے یہ غلامی کا احساس مزید شدت اختیار کرئے گا اور قابض کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوگا ۔ بی این ایم کے آزادی پسند جھد کار آزادی کے حصول کے لیے اس نفرت کو ایندھن بناکرتحریک میں تیزی پیدا کریں ۔متاثرہ بلوچوں کومظلومی و محکومی سے نکالنے کے لیے جدوجہد کی جارہی ہے کامیابی کے بغیر مظلومی ومحکومی سے چھٹکارہ ممکن نہیں مگر متاثرین کو تنہا ئی کا احساس نہیں ہونے دیں گے ۔ بلوچوں کے قتل عام پر دنیا آنسو بہائے یا نہیں بلوچ اس مصیبت کی گھڑی میں ایک دوسر ے کا ساتھ دیں۔بلوچ نے جس منزل کا انتخاب کیا ہے اس کے پانے لیے ہزاروں نوجوان ‘ بوڑھے ‘ بچے اور خواتین شہید ہوچکے ہیں ۔شہداءکی قربانیاں ہمیں قابض کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑ اہونے کا درس دیتی ہیں ۔بلوچوں کے گدانوں پر بمباری کرنے والی فوج اپنی جلائی گئی آگ میںخود جھلس کررہ جائے گی اور اسے بلوچستان سے بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا ۔پاکستان آرمی نے بلوچستان میں ایک ایسی نسل پیدا کی ہے جو اپنے پیاروں کی لاشیں اُٹھاکر اور آرمی کے مظالم کی بھٹی میں پک کر کندن بن چکی ہے بلوچوں کی یہ نوخیز نسل آزادی کی جدوجہد کو ختم ہونے ہرگز نہیں دی گی۔ ایک بھی غیرت مند بلوچ باقی رہا تووہ بھی دشمن کو چین سے بیٹھنے نہیں دے گا ۔ عالمی برداری کی بلوچ مسئلے کو حل کیے بغیر خطے میں امن کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی اقوام متحدہ او ر عالمی برداری بلوچ نسل کشی کے خلاف خاموش تماشائی کی بجائے بلوچ قوم کو پاکستانی مظالم سے نجات دلانے کے لیے کردار اداکرئے ۔