HELP BALOCHISTAN Cyclone Victims

HELP BALOCHISTAN Cyclone Victims
مکران ‘ دُولاب جتیں بلوچاں کمک کن اِت

Thursday, April 1, 2010

پسنی میں کوسٹ گارڈ اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بی این ایم اور بی ایس او ( آزاد ) کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے حالات کو کشیدگی کی طرف لے جانے کی کوشش ہے'عصاءظفر

کوئٹہ ( پ ر ) بلو چ نیشنل موومنٹ کے قائمقام صدر عصاءظفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پسنی میں کوسٹ گارڈ اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بی این ایم اور بی ایس او ( آزاد ) کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے حالات کو کشیدگی کی طرف لے جانے کی کوشش ہے۔ سر کار تا ثر پیدا کرنا چاہتی ہے کہ بلوچ قوم دوست سیاسی جماعتوںکا تعلق بلوچ مسلح حر یت پسندوں سے ہے تاکہ ان کے خلاف کسی جارحانہ کارروائی یا کریک ڈاﺅن کاجواز پید اہو ۔پسنی سے گرفتار کیے جانے والے سیاسی کارکنان اور عام افراد کو پولیس حراست میں رکھنے کی بجائے کوسٹ گارڈ کے ٹارچر سیلوں میں قید رکھ کر اذیت دیا جارہاہے ۔پنجابی کوسٹ گارڈ ساحلی علاقوں میں ایک دہشت گرد فورس کے طور پر مقامی بلوچ ماہی گیروں پر حکمرانی کی خواہش مند ہے اور لوگوں پر جبر وزیادتی کرکے اپنا رعب جمانے کے بہانے تلاش کرتی رہی ہے ۔ بلوچستان کے کونے کونے میں بلوچ مسلح حریت پسندوں اور قابض فورسز کے درمیا ن جھڑپ معمول کے واقعات ہیں اس طرح کے واقعات کے بعد پاکستانی فورسز کا اشتعال میں آنا ان کے اخلاقی اور ذہنی پستی کی نشانی ہے۔ بلوچ پولیس افسران کوسٹ گارڈ کے پنجابی اہلکاروں کے جبری قانون کی اطاعت کرکے اپنے لیے سماجی مسائل پید انہ کریں بلوچ گھروں پر بلاجواز چھاپے اور چادر وچاردیواری کی پائمالی بلوچ اقدار کی خلاف ورزی ہے ۔ قوم سخت ترین حالات کے مقابلے کے لیے تیار رہے بی این ایم کے جھد کار ظلم وجبر کے آگے جھکنے والے نہیں ۔ بلوچوں کے پاس قومی جدوجہد میں رک کر دم لینے کا بھی موقع نہیں ہاتھ پر ہاتھ دھرے رہے تو مٹ جائیں گے ۔واضح رہے کہ پسنی میں گزشتہ روزجڈی کے مقام پر گھات لگائے مسلح افرادنے کوسٹ گارڈ اہلکاروں پر حملہ کر کے دوپنجابی سپاہیوں کو ہلاک کردیا ۔جس سے مشتعل ہو کر پاکستان کوسٹ گارڈ کے پنجابی اہلکاروں نے پسنی شہرکی ناکہ بندی کی اورگھر گھر تلاشی لی ۔کوسٹ گارنے ڈ پولیس کے ساتھ مل کر بی ایس او(آزاد ) کے جنرل سیکریٹری نظام بلوچ ، سعید امیر بخش ،عدنان عثمان اور بی این ایم کے سینئر ممبر بابا بوھیر کے گھر پر چھاپہ مار کے ان کے گھر سے صغیر نامی رشتے دار کو گرفتار کیا ۔ بی ایس او (آزاد ) کے زونل صدر حنیف بلوچ ، سیکریٹری جنرل وسیم ،جوائنٹ سیکریٹری یوسف کے گھروں اوردکانوں پر بھی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے ۔

0 comments:

Post a Comment