HELP BALOCHISTAN Cyclone Victims

HELP BALOCHISTAN Cyclone Victims
مکران ‘ دُولاب جتیں بلوچاں کمک کن اِت

Sunday, January 10, 2010

کراچی میں بلوچوں کا قتل عام ریاست کے بلوچ نسل کش پالیسی کا حصہ ہے 'عصاظفر

کوئٹہ ( پ ر ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے قائمقام صدر عصاظفر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کراچی میں بلوچوں کا قتل عام ریاست کے بلوچ نسل کش پالیسی کا حصہ ہے ‘پاکستان کے وزیر داخلہ بلوچوں کے قاتلوں کو روکنے کی بجائے گالیاں دے کر زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں ‘بی این ایم سمیت تمام حقیقی قوم دوست جماعتیں کسی مخصوص علاقے میں بسنے والے بلوچوں کے لیے نہیں پوری قوم کی خوشحالی اور آزادی کے لیے اُنہی قوتوں کے خلاف جنگ لڑرہی ہے جن کی منشاء اور سر پرستی میں آج بلوچوں کا قتل عام ہورہاہے ۔کراچی میں بسنے والے بلوچ کی پاؤں میں سوئی چھبے تب بھی تکلیف محسوس ہوتی ہے ۔اس قتل عام پر احساسات اُس ماں جیسے ہیں جن کے جوان سال بچوں کوقتل کیاجارہاہے ۔ کراچی میں رہنے والے بلوچوں کو ایک پل کے لیے بھی نہیں بھولے پارٹی کی قیادت کراچی کے دوستوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور حالات کاباریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے ۔ دشمن اشتعا ل دلانا چاہتاہے تاکہ بلوچوں کے قتل کو قانونی جواز فراہم کرنے کے لیے پنجابی فوج کو بھی ملوث کرسکے۔ کراچی میں بسنے والے بلوچ نظم وضبط اور صبر وتحمل کا مظاہر ہ کریں جو لاشیں گرارہے ہیں اُن سے ضرور حساب لیاجائے گا۔کراچی کا سانحہ دنیا بھر کے بلوچوں کے لیے ایک سبق ہے کہ اگر آج وہ اپنے بقاء کے لیے برسر پیکار قوتوں کا دست وبازو بننے کی بجائے تماشا دیکھتے رہیں گے تو کل کراچی کی طرح دیگر بلوچ علاقوں میں بھی آباد کاربلوچوں کے ساتھ اسی طرح کا وحشیانہ سلوک کر یں گے ۔

0 comments:

Post a Comment