HELP BALOCHISTAN Cyclone Victims

HELP BALOCHISTAN Cyclone Victims
مکران ‘ دُولاب جتیں بلوچاں کمک کن اِت

Thursday, December 10, 2009

'نظریاتی کارکنان معاشی مفادات کی جنگ کو جنگ آزادی بنانے میں‌ کامیاب ہوئے ہیںاب ‌ وسائل سے زیادہ آزادی اہم ہے' عصا ظفر

کوئٹہ(پ ر) بلوچ نے اپنے معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے جس جنگ کا آغاز کیا اسے ظریاتی سیاسی کارکنان نے جدوجہد آزادی میں بدل کر تاریخی کامیابی حاصل کی اب قوم کے لیے وسائل سے زیادہ قومی آزادی اہم ہے ۔ا ن خیالات کا اظہار بلوچ نیشل موومنٹ کے قائمقام صدر عصا ظفر نے پارٹی کے مرکزی کمیٹی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ا نہوں نےکہا کہ ہم دوسروں کے لفاظیوں کی نقالی نہ کریں بلکہ تحریک میں عملی کردار اداکریں نظریاتی جھدکار خواہشات کے غلام نہیں ہوتے بلکہ حالات کے مطابق حکمت عملی طے کرتے ہیں اس بات میں ذرہ برابر شک نہیں کہ بی این ایم کے جھدکار قیدبند کی صعوبتیں جھیلنے اور گھر بار چھوڑ نے کے لیےتیار ہیں لیکن صرف ا ن قربا نیوں سے کامیابی ملنے والی نہیں ہمیں باہمی روابطہ میں نظم وضبط پیدا کرکے ثابت قدمی اور مسقتل مزاجی سے آگے بڑھناہوگا ۔بی این ایم قوم دوست جماعتوں کے صفوں میں نمایاں ترین جماعت کے طور پر متعارف ہوچکی ہے ہمیں پیش رفت کوبہرحال برقرار رکھتے ہوئے عوام کو ریاستی مظالم اور غلامی کے
پیدار کردہ مسائل سے آگاہ کرکے عوام کی تحریک آزادی سے سوفیصدھمدردی کو اُن کی سوفیصد شراکت سے بدلنا ہوگا مقبوضہ بلوچستان بظاہر غریب لیکن حقیقتاامیر ملک ہے .دنیا معاشی بحران سےدوچار ہے اس سے نمٹنے کے لیے وسائل کی ضرورت ہے نئے نوآبادیاتی نظام میں قوموں‌ پر حکمرانی کی بجائے اُن کے وسا ئل پرقبضہ کیاجاتاہے ہمیں‌ دنیا پر جتانا ہوگا کہ وہ ہمارے وسائل ہم سے آزاد قوم کی حیثیت سے سودا کیے بغیر استعمال نہیں‌ کرسکتا.

0 comments:

Post a Comment